عوام کو جمہوریت، بنیادی حقوق سے محروم رکھنا بھارت کی پالیسی : نیشنل کانفرنس 

سرینگر(این این آئی) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے جنرل سیکرٹری علی محمد ساغر نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر کی جو تصویر پیش کی جا رہی ہے وہ زمینی حقائق سے بالکل مختلف ہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق علی محمد ساغر نے سرینگر میں پارٹی عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جموں وکشمیر میں لوگوں کو جمہوریت اور بنیادی حقوق سے محروم رکھناہی بھارتی حکومت کی ترجیح بنی ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیر میں موجودہ صورتحال انتہائی ناگفتہ بہ ہے کیونکہ عوام منتخب حکومت کی عدم موجودگی اور عامرحکومت کے اقدامات کی وجہ سے گھٹن محسوس کر رہے ہیں اور لوگوں کو اپنے مسائل کے حل کے لیے کوئی راستہ دکھائی نہیں دیتا ۔انہوں نے کہا کہ اسمبلی منتخب کرنے کے لیے صرف انتخابات ہی عوام کا اعتماد بحال کر سکتے ہیں کیونکہ افسرشاہی حکمران لاپرواہ ہوتے ہیں اور دہلی میں بیٹھے اپنے آقاﺅں کو خوش کرنے کے لیے فیصلے کرتے ہیں اور عام آدمی کو درپیش مسائل کو نظرانداز کر دیتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...