عمران نیازی کو غرور اور تکبر لے ڈوبا: بابر حسین بھٹی


فیروزوٹواں ( نمائندہ خصوصی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنما بابر حسین بھٹی نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہبازشریف نے مہنگائی کے بوجھ سے عوام کو بچانے کیلئے جو عوام دوست بجٹ پیش کرنے کا اعلان کررکھا ہے یہ اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی گئی ہے،قومی بجٹ میں خودانحصاری کو اختیارکرنے کی جانب توجہ دی جائے گی تاکہ آئی ایم ایف پر انحصار کم کیا جاسکے،اپنے ایک بیان میں بابر حسین بھٹی نے کہا کہ عمران نیازی کا غرور اور تکبر اسے لے ڈوبا ہے۔

ای پیپر دی نیشن