حافظ آباد (نمائندہ خصوصی)ڈپٹی کمشنر حافظ آباد عمر فاروق وڑائچ کی زیرصدارت محکمہ صحت کی کارکردگی کے سلسلہ میں جائزہ اجلاس ہوا۔ سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر فریحہ اکرم ملک ،جنرل اسسٹنٹ ریونیو صغیر احمد باجوہ،ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر شاہد شکیل سمیت محکمہ صحت، ڈبلیو ایچ او کے افسران اجلاس میں شریک تھے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا ہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق عوام کو علاج معالجہ کی بہتر سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے اور اس میں کسی قسم کی کوئی لاپرواہی یا غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی ۔ان کا کہنا تھا کہ ڈی ایچ کیو، ٹی ایچ کیو سمیت ضلع کے تمام چھوٹے بڑے سرکاری ہسپتالوں میں عوام کو دستیاب علاج معالجہ کے تمام سہولیات فراہم کی جائیں۔ اجلاس میں انسداد ڈینگی، کارونا، انسداد پولیو مہم میں بچوں کی بہتر صحت کے حوالہ سے حفاظتی ٹیکہ جات لگانے بارے بریفنگ دی گئی ۔