گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )صدر پنجاب دی ونڈر فل کلب اطہر خان ،نائب صدر پنجاب خالد عمر قریشی نے کہا ہے کہ صحت مند رہنے کیلئے ورزش انتہائی ضروری ہے یہی وجہ ہے کہ شہریوں میں صحت مند اور توانا رہنے کیلئے یو گا ٹریننگ مقبول ہو نے لگی، خواتین اور مرد فٹ رہنے کیلئے یوگا ٹریننگ سے بھرپور استفادہ حاصل کر رہے ہیں، جنا ح اسٹیڈیم میں صحت مند سرگرمیوں کو فروغ دیکر ہسپتالوں کو ویران رکھنے کیلئے روزانہ کی بنیاد پر دی ونڈر فل کلب کی جانب سے یوگا کی ٹریننگ کا اہتمام کیا جا تا ہے جہاں پر ماہر انسٹرکٹرز کی زیرنگرانی شہریوں کو بلا معاوضہ ٹریننگ کروائی جاتی ہے، خواتین ،بچوں ،بو ڑھوں اور نوجوانوں کی کثیر تعداد یوگا کی کلاسز کیلئے جناح اسٹیڈیم کارخ کرتی صدر پنجاب دی ونڈر فل کلب اطہر خان بانی ونائب صدر پنجاب خالد عمر قریشی نے جناح اسٹیڈیم میں ہونیوالے ٹریننگ سیشن میں خصوصی شرکت کی. ونڈر فل کلب کے صدر گوجرانوالہ حافظ محمد آصف جنرل سیکر ٹری قاری شفیق بٹ رونل ہیڈ کامران قریشی بھی اس موقع پر موجود تھے۔