گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )کمشنر نوید حیدر شیرازی،ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل، ممبر قومی اسمبلی بیرسٹر عثمان ابراہیم نے چیف آفیسر میٹرو پولیٹن کارپوریشن، سی ای جی ڈبلیو ایم سی شاہد عباس جوتہ، ایم ڈی واسا اور دیگر متعلقہ کے ہمراہ اتوار کے روز حافظ آباد روڈ ، نوشہرہ روڈ، مغربی بائپاس اور دیگر روڈز کا دورہ کرتے ہوئے صفائی ستھرائی سیوریج مسائل کا جائزہ لیا اور گوندلانوالہ روڈ پر منسلک گلیوں نالیوں کی جاری سکیموں کا بھی جائزہ لیا اور متعلقہ محکموں کے افسران سے بریفننگ لیتے ہوئے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام اسکیموں بر وقت مکمل کیا جائے اور معیاری میٹریل استعمال کیا جائے، انہوں نے حافظ آباد روڈ پر جمع سیوریج پانی کو فوری صاف کرنے کی ہدایت کی جس وہ موقع پر واسا کی ٹیموں نے مشینری کی مدد سے نہ صرف روڈ پر جمع پانی کا نکاس کیا بلکہ روڈ اور ملحقہ نالوں کی ڈی سلٹنگ کی،گیپ چوک میں صفائی ستھرائی کے امور بہتر بنانے کیلئے جی ڈبلیو ایم سی کے فیلڈ افسران کو بھی ہدایات جاری کیں۔