گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )پاکستان کے تحفظ کا چراغ فوجی جوانوں کے خون سے روشن ہے،ممبران امن کمیٹی مادر وطن کیلئے جانیں قربان کرنے والے شہدا قوم کے ماتھے کا جھومر ہیں۔دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کا مکمل صفایا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ان خیالات کا اظہار ممبران ضلعی و سٹی امن کمیٹی قاری محمد سلیم زاہد، علامہ خالد حسن مجددی، صاحبزادہ محمد داد رضوی، علامہ محمد حنیف چشتی، محمد سعید احمد صدیقی، مفتی شعبان القادری، علامہ محمد اکبر نقشبندی، قاری حفیظ نقشبندی ، صاحبزادہ نعمان صدیقی ، علامہ ضیا المرتضی چشتی، صاحبزادہ محمد احمد نورانی، و دیگر نے چوہدری عدیل عارف مہر کی رہائش گاہ پر استقبالیہ کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا۔