ترقی کرتا ملک پی ٹی آئی اینڈ کمپنی کو ہضم نہیں:ابرار احمد بٹ

قلعہ دیدارسنگھ(نمائندہ خصوصی)صدر پاکستان مسلم لیگ ن (ترکیہ)میر ابرار احمد بٹ نے کہا ہے کہ تر قی کر تا پاکستان پی ٹی آئی اینڈ کمپنی کوہضم نہیں ہورہا۔نومنتخب صدر ترکیہ رجب طیب اردگان مقبول ترین عوامی لیڈر ہیں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کے ترکیہ میں صدر رجب طیب اردگان کی تقریب حلف برداری کے سلسلہ میں دورہ کے موقع پرمیڈیا سے دوران گفتگو کیا۔اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب،چیئرمین پاکستان مسلم لیگ(ن ) ترکیہ عاطف شیراز بٹ ،حافظ محمد وسیم نائب صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) ترکیہ،ملک فیصل رشید ہیڈ آف بزنس ونگ مسلم لیگ ( ن) ترکیہ محمد نفیس انصاری ،ڈپٹی سیکرٹری مسلم لیگ (ن) ترکیہ ودیگر موجودتھے۔ملک کودیوالیہ ہونے کی تاریخیں دینے والے خود دیوالیہ ہو گئے۔ عمران خان نے اپنے دور اقتدار میں معیشت کیسا تھ کھلو ڑا کر کے ملک کودیوالیہ کرنے کی کو شش کی ،پی ڈی ایم نے لٹے پٹے ملک کی باگ دو ڑ سنبھال کر پاکستان کودیوالیہ ہو نے سے بچایا۔عمران خان نے اپنے دور اقتدا رمیں ملک اورقوم کو وہ نا قا بل تلا فی نقصان پہنچائے جن کی تلا فی فوری ممکن نہیں تھی مگر پی ڈی ایم حکومت نے مشکل چیلنج کو قبو ل کیا ۔

ای پیپر دی نیشن