پنجاب پولیس میں 8500 نئی پروموشنز کا آغاز ہوچکا :©عثمان انور

Jun 05, 2023


لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس فورس میں نئی بھرتیوں اور محکمانہ ترقیوں کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ریکارڈ ترقیوں کے تسلسل میں پنجاب پولیس میں 8500 نئی پروموشنز کا آغاز ہوچکا ہے۔ سال2009ءبیج کے اے ایس آئیز کی پروموشنز کلیئر کر رہے ہیں جبکہ ساتھ ہی 2010 ءبیج کے اے ایس آئیز کی ترقیوں کا بھی آغاز کریں گے۔ چند ہفتوں میں کانسٹیبل سے ڈی ایس پی رینک پر رہ جانے والی تمام سیٹوں پر قواعد و ضوابط کے مطابق ہزاروں افسران و اہلکاروں کو پروموشنز دیں گے۔نئے خون اور جوش و جذبے سے سرشار نوجوانوں کو پولیس فورس کا حصہ بنانے کیلئے نئی بھرتی شروع کی جا رہی ہے۔ الیکشن کمیشن اور پنجاب کابینہ نے پنجاب پولیس میں پولیس سٹیشن اسسٹنٹس اورسینئر سٹیشن اسسٹنٹس کی بھرتی کی منظوری دےدی ہے، مذکورہ بھرتیوں کیلئے اشتہار آئندہ چند روز میں آ جائےگا، لہذا نوجوان امتحان کی تیاری شروع کریں۔ بھرتی کیلئے کمپیوٹر اینڈ کمیونیکیشن سکلز پر مبنی ٹیکنالوجی بیسڈ تحریری امتحان اور انٹرویو ہو گا جس میں نوجوانوں کی انفارمیشن ٹیکنالوجی میں مہارت، شہریوں کی خدمت کےلئے جذبہ چیک کیا جائےگا۔ میرٹ کی بنیاد کئی سو نوکریاں باصلاحیت اور ہنرمند نوجوانوں کو دی جائیں گی۔پولیس فورس میں نئے سب انسپکٹرز اور پی کیڈٹس کی بھرتیوں کےلئے بھی الیکشن کمیشن اور حکومت پنجاب سے اجازت طلب کر لی گئی ہے۔ کانسٹیبلز، ہیڈ کانسٹیبلز اور اے ایس آئیز کی سیٹوں پر منتخب ہونے کیلئے امتحان کی تیاری اب امیدواروں کو کرنی ہے۔

مزیدخبریں