لاہور(نامہ نگار)پنجاب ایمرجنسی سروس نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1065ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا۔627افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔حادثات میں 519ڈرائیوز، کم عمرڈرائیور46، مسافر465اور162پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔ 245 ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، صوبائی دارالحکومت270متاثرین کےساتھ پہلے فیصل آباد 73 حادثات میں 78متاثرین کےساتھ دوسرے، گوجرانوالہ 67حادثات میں 67متاثرین کےساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ کل1135متاثرین میں 946مرد اور200خواتین شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں 242افراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور555افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ349زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ بیشتر واقعات میں 878 موٹرسائیکلز، 75 آٹور کشے 108کاریں، سافربسیں، 23 ٹرک اور98دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔