لاہور(نامہ نگار)سٹی ٹریفک پولیس لاہور کی طرف سے اتوار کے روز شہر بھر میں سخت ناکہ بندی دیکھنے میں آئی۔190 مقامات پر ڈولفن، پیرو کے ساتھ ملکر ناکے بندی کی جبکہ 18 سال سے کم عمر ڈرائیونگ پر گاڑی، موٹرسائیکل چلانے پر سخت کریک ڈاو¿ن بھی دیکھنے میں آیا۔کریک ڈاو¿ن کے دوران 210 موٹرسائیکلوں کو شہر کے مختلف ٹریفک سیکٹرز اور تھانوں میں بند کروایا گیا جبکہ بغیر لائسنس 2 ہزار 765، ون وے ٹریفک کی خلاف ورزی پر 421 وہیکلز کےخلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔ پکڑی گئی موٹرسائیکل، رکشہ و دیگر وہیکل کی واپسی کےلئے والدین کو بیان حلفی جمع کروانا ہوگا۔ سی ٹی او لاہور مستنصر فیروز نے کہا ہے کہ کم عمر ڈرائیورز کےخلاف کریک ڈاو¿ن کےلئے والدین کو مکمل آگاہی دی گئی، ایجوکیشن ٹیم، پوائنٹ ڈیوٹی پر وارڈنز کو مکمل بریفنگ دی گئی، کم عمری میں ڈرائیونگ کرنے سے حادثات کا اندیشہ رہتا ہے، چھٹی کے روز بچوں کی بڑی تعداد موٹر سائیکل، گاڑی و دیگر وہیکل لیکر سڑکوں پر دندناتی پھرتی ہے۔18 سے کم عمر ڈرائیونگ پر بچوں کے مستقبل کے پیش نظر انہیں بند نہیں کیا جائےگا، موٹرسائیکل میں آلٹریشن، سائلنسر، بےجاءہارن اور فلیشر لائٹس والوں کےخلاف بھی کارروائی کا حکم دےدیا گیاہے۔ٹریفک پولیس کی طرف سے شہر کی بڑی اور اہم مارکیٹوں میں مکینکس کو وارننگ نوٹس بھی جاری کرنے کا سلسلہ بھی شروع کردیا گیاہے۔
کم عمر ڈرائیورز‘ 210 موٹرسائیکلیں مختلف ٹریفک سیکٹرز ‘تھانوں میں بند
Jun 05, 2023