لاہور (خصوصی نامہ نگار) صحافت نظری سیاست کا اہم حصہ ہے۔ صحافیوں نے تحریک پاکستان میں کلیدی رول ادا کیا۔ نوجوان نسل کی بہترین ذہن سازی کے حوالے سے کالم نگاروں کا اہم کردار ہے۔ تنظیم اسلامی انتخابی سیاست کی بجائے انقلابی جدوجہد کی قائل ہے۔ کالم نگار اسلاموفوبیا کے خلاف قلمی جہاد کے ذریعے دینی ذمہ داری ادا کریں۔ جب تک انقلاب نہیں آجاتا انتخابی عمل جاری رہنا چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار تنظیم اسلامی کے امیر شجاع الدین شیخ نے خصوصی نشست میں کیا۔