قربان علی خان کی مختلف فیکٹریوں کی چیکنگ ،کھاد معیار ،سٹاک کا جائزہ


فیروز والہ(نامہ نگار) اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت و اسسٹنٹ کنٹرولر فرٹیلایز تحصیل فیروزوالا ڈاکٹر رانا قربان علی خان نے ٹیم کے ہمراہ مختلف مقامات پر چھاپے مار کر کھاد کی دکانوںاور فیکٹریوں کی چیکنگ کی اور کھاد کے نمونہ جات حاصل کر کے تجزیہ کیلئے لیبارٹری بھجوادیئے گئے۔ ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سرمد تیمور کی ہدایت پر اور اسسٹنٹ کمشنر تحصیل فیروزوالہ میاں محمد جمیل کی نگرانی میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت تحصیل فیروز والہ ڈاکٹر رانا قربان علی خان نے ٹیم کے ہمراہ کوٹ پنڈی داس، کوٹ عبدالمالک، برج اٹاری، رانا بھٹی،کوٹ نور شاہ، سگیاں روڈاور دیگر علاقوں میں چھاپے مار کر کھاد کی دکانوں کی چیکنگ کے دوران دکانوں میں پڑے ہوئے کھاد کے معیار اور مقدار کا جائزہ لیا ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...