ماضی میں شعبہ صحت نظرانداز،فنڈز شاہراہوں کی تعمیر پرصرف کئے: شوکت بابر ورک

Jun 05, 2023


لاہور (نیوز رپورٹر ) ڈاکٹر اے کیو خان ہسپتال ٹرسٹ کے بانی ٹرسٹی و جنرل سیکرٹری ڈاکٹر شوکت بابر ورک نے کہا ہے کہ ماضی میں شعبہ صحت کو بری طرح نظرانداز کیا گیا۔ شہریوں کی صحت کیلئے مختص فنڈز شاہراہوں کی تعمیر پرصرف کئے جاتے رہے ہیں۔ سرکاری طبی مراکز میں دستیاب سہولیات کے فقدان نے نجی شعبہ صحت کومنفعت بخش صنعت بنادیا۔ قوی امید ہے آئندہ بجٹ میں عوام کی معیاری صحت کیلئے طبی ضروریات پرفوکس کیاجائے گا۔عوام کوجدیدطبی سہولیات اورمفت ادویات کی فراہمی یقینی بنانا ہوگی۔ شہریوں کومہلک بیماریوں سے بچانے کیلئے شعبہ صحت کوجدیدتقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ہوگا۔پنجاب سمیت باقی صوبوں میں بھی آبادی کے تناسب سے سرکاری ہسپتال تعمیر کرناہوں گے۔ ڈاکٹر اے کیوخان ہسپتال ٹرسٹ 2013ءسے اپنے وسائل کارخ ناداروں اوربیماروں کی طرف موڑے ہوئے ہے۔ روزانہ کی بنیاد پرسینکڑوں مردوزن طبی ماہرین کی خدمات اورمختلف لیب ٹیسٹ سمیت جدید طبی سہولیات سے مستفید ہورہے ہیں۔ہمارے ہسپتال میں آنیوالے مریضوں کوکسی امتیاز کے بغیر مفت ادویات مہیاکی جاتی ہیں۔ ڈاکٹر اے کیو خان ہسپتال ٹرسٹ مستقبل میں ایک جدید فلاحی ہسپتال بن کرابھرے گااورملک بھر سے مستحق بیمار اس ادارے کارخ کریں گے جہاں ان کی بھرپور نگہداشت اورانتھک خدمت کی جائے گی۔

مزیدخبریں