لاہور ( خصوصی نامہ نگار )جماعت اسلامی کی صوبائی مجلس شوری ٰ کا اجلاس امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری کی صدارت میں منصورہ میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال کا جائزہ،عام انتخابات کے حوالے سے تیاریاں اور آئندہ کے لائحہ عمل بارے مشاورت کی گئی۔اس موقع پر سیکرٹری جنرل نصر اللہ گورائیہ، وقاص بٹ، حافظ ساجد اقبال، ضیا الدین انصاری، ذکر اللہ مجاہد،محبوب الزمان بٹ، اکرام الحق سبحانی،رانا تحفہ دستگیر، مظہراقبال رندھاوا، انجینئر اخلاق احمد،چوہدری شوکت،جبران بٹ ا و دیگر بھی موجود تھے۔
جاوید قصوری کی صدارت میں اجلاس موجودہ ملکی سیاسی صورتحال کا جائزہ
Jun 05, 2023