ملک کو انتشار و انارکی کی طرف دھکیلا جارہا ہے:اختر ڈار

Jun 05, 2023


شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف نظریاتی کے چیئر مین اختر اقبال ڈار نے کہا ہے کہ القادر ٹرسٹ اور اربوں کی خردبرد سمیت 9مئی کے واقعہ میں ملوث عمران خان،پرویز الٰہی،یاسین راشد سمیت دیگر ملزمان کو ضمانتیں اور بری کرنے سے ثابت ہو رہا ہے انصاف کا عمل مزید مضبوط کرنے کی ضرورت ہے ۔ ملک کو انتشار و انارکی کی طرف دھکیلا جارہا ہے۔ جو لوگ عمران خان کو ملک دشمن سیاست کے باعث چھوڑ کر جا رہے ہیں وہ قابل ستائش ہے اور جو ابھی بھی اندھی تقلید کیے بیٹھے ہیں ان سے کہوں گا کہ موجودہ صورتحال میں ملک دشمن سیاست کا حصہ بننا اور عمران خان کا ساتھ دینا سانپ کو دودھ پلانے کے مترادف ہے ۔

مزیدخبریں