لاہور(سپورٹس ڈیسک )جاپان کی مییو کاٹو کی بال گرل کو گیند لگنے کے بعد خواتین کی ڈبلز ٹیم کو فرنچ اوپن سے نااہل قرار دیدیا گیا۔پوائنٹس کے درمیان کاٹو نے بال گرل کی طرف ایک گیند کراس کورٹ پھینکی جو کندھے سے ٹکرائی اور اسے بظاہر پریشان چھوڑ دیا۔کاٹو کو ابتدائی طور پر امپائر نے وارننگ دی تھی لیکن مخالفین میری بوزکووا اور سارہ سوریبس ٹورمو کے احتجاج کے بعد انہیں نااہل قرار دیدیا گیا۔کاٹو روتے ہوئے کورٹ سے نکل گئی، انڈونیشیائی ساتھی الڈیلا سوتجیادی نے تسلی دی۔جاپانی‘انڈونیشیائی ٹیم نے کورٹ میں فرنچ اوپن آفیشلز کے سامنے اپنا مقدمہ پیش کرنے کی کوشش کی اور کہا کہ یہ حادثاتی تھا، اور کاٹو بال گرل کے پاس معافی مانگنے گئی تھی۔