سیکرٹری پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن معظم خان کلیئر کی وفاقی وزیر احسان الرحمان مزاری سے ملاقات

لاہور(سپورٹس رپورٹر ) پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری معظم خان کلیئر نے بین الصوبائی رابطہ کے وزیر احسان الرحمان مزاری سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ پاکستان میں سائیکلنگ کی ترقی کے حوالے سے مثبت اور تعمیری بات چیت ہوئی۔وفاقی وزیر نے ملک میں کھیل اور نقل و حمل کے ذرائع کے طور پر سائیکلنگ کے فروغ اور ترقی میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ انہوں نے یقین دلایا کہ پی سی ایف کو اس وقت درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے احسن اقدام کیے جائینگے۔ کلیئر نے وفاقی وزیر کو پی سی ایف کی جانب سے  سووینئر پیش کیا۔

ای پیپر دی نیشن