انگلش سپنر جیک لیچ ایشز سیریز سے آئوٹ

لاہور(سپورٹس ڈیسک )انگلینڈ کے اسپنر جیک لیچ کمر میں سٹریس فریکچر کے باعث آسٹریلیا کے خلاف ایشز سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔31 سالہ سپنر لارڈز میں آئرلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ کھیل رہے تھے کہ اس دوران انجری کی علامات ظاہر ہوئیں، سکین سے انجری کی تصدیق ہوئی۔بین سٹوکس کے کپتانی سنبھالنے کے بعد سے لیچ نے انگلینڈ کے تمام 13 ٹیسٹ کھیلے ہیں اور 45 وکٹیں حاصل کی ہیں۔سکواڈ میں متبادل کی تصدیق وقت پر کی جائیگی۔انگلینڈ کی امیدوں میں ایک اہم دھچکا ہونے کیساتھ ساتھ، یہ لیچ کیلئے بھی شدید دھچکا ہے جس نے اپنے انگلینڈ کے کیریئر میں صحت اور چوٹ کے مسائل پر قابو پالیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن