لاہور(کامرس رپورٹر )پاکستان میں زرعی بیجوں کی ریسرچ سے منسلک چینی سائنسدانوں کی ایک ٹیم نے چاول، کپاس اور گندم کے زیادہ پیداوار اور اعلیٰ کوالٹی کے حامل نئے بیج ایجاد کرنے والوں کیلئے ایک ملین روپے کے 3 نقد ’شفیع ملک پلانٹ بریڈرز کیش ایوارڈ‘ کے اجراء کے فیصلے کو سراہا ہے۔ چینی ٹیم کے رہنما مسٹر لونگ نے اتوار کو یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چینی حکومت ایسے بہترین نئے بیج تیار کرنے والے ہیروز کو مراعاتی پیکج سے نوازتی ہے جو بمپر فصلوں کیلئے بہترین معیاری بیج تیار کرتے ہیں لیکن پاکستان میں اس اہم شعبے کو بالکل نظر انداز کیا گیا ہے۔ تاہم رائس ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ حکومت پنجاب کے چیئرمین شہزاد علی ملک (ستارہ امتیاز) نے، جو گارڈ ایگریکلچر ریسرچ اینڈ سروسز کے سی ای او بھی ہیں۔
چینی سائنسدانوں کی ٹیم نے اعلیٰ کوالٹی کے نئے بیج ایجاد کرنیوالوں کیلئے ایک ملین روپے کے 3 نقد ’شفیع ملک پلانٹ بریڈرز کیش ایوارڈ‘ کے اجراء کے فیصلے کو سراہا
Jun 05, 2023