جیوچھوان(شِنہوا) چین کے تین خلاباز 6 ماہ کا خلائی اسٹیشن مشن مکمل کرنے کے بعد اتوار کو بحفاظت زمین پر واپس پہنچ گئے۔ چائنہ مینڈ خلائی ایجنسی کے مطابق شین ڑو-15 کا واپسی کیپسول چین کے شمالی اندرونی منگولیا خوداختیارخطے میں صبح 6 بجکر 33 منٹ (بیجنگ وقت) ڈونگ فینگ لینڈنگ مقام پر اترا۔ اس میں خلاباز فی جون لونگ، ڈینگ چھنگ منگ اور ڑانگ لو شامل تھے۔ ایجنسی نے اعلان کیا کہ شین ڑو۔ 15 انسان بردار مشن کامیاب رہا اور خلاباز صحت یاب ہیں۔