لاہور(سپورٹس رپورٹر)قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپربیٹر محمد رضوان نے ہارورڈ بزنس سکول کے ایگزیکٹو ایجوکیشن پروگرام کے آخری روز اپنی استانی کو قرآن مجید کا تحفہ پیش کردیا۔ ٹوئٹر پر تصویر وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان اپنی ٹیچر کو قرآن مجید کا تحفہ پیش کررہے ہیں۔ قبل ازیں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کی ہارورڈ بزنس سکول میں اپنی ہم جماعتوں کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں، جس میں بابر کے ہمراہ کلاس میں سابق ہیوی ویٹ چیمپئن فرانسس نگانو اور چیلسی فٹبال کلب کے کپتان سیزر ازپیلیکوٹا بھی انکے ہم جماعت ہیں۔بابراعظم اور محمد رضوان حال ہی میں ہارورڈ بزنس سکول کے ایگزیکٹو ایجوکیشن پروگرام میں حصہ لیا، جس میں وہ بزنس آف انٹرٹینمنٹ، میڈیا اور سپورٹس پر کورسز کررہے تھے۔