ایم ڈی کیٹ کا نصاب گذشتہ امتحان جیسا ہی رہے گا،پی ایم ڈی سی

اسلام آباد(خبرنگار)پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کا دوسرا کونسل اجلاس اسلام آباد مرکزی دفتر میں ہوا۔ اجلاس کی صدارت صدر پی ایم اینڈ ڈی سی نے کی۔ میٹنگ کے دوران کونسل کی طرف سے نیشنل رجسٹریشن امتحان، میڈیکل ڈینٹل ایڈمیشن ایگزامینیشن (MDCAT) اور دیگر معاملات (تقریبا 20 ایجنڈا آئٹمز)سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔کونسل نے ایم ڈی کیٹ سے متعلق سب سے اہم ایجنڈا لینے کا فیصلہ کیا اور 27 اگست 2023 کو امتحان منعقد کرنے کی تجویز دی۔ کونسل نے فیصلہ کیا کہ ایم ڈی کیٹ کا نصاب پچھلے سال کے امتحان جیسا ہی رہے گا۔ کونسل نے تمام صوبائی سیکرٹریز کو مذکورہ امتحان کی تیاری شروع کرنے کی ہدایت کی۔گزشتہ سال تقریبا 204259 طلبہ نے امتحانات میں شرکت کی تھی۔ تخمینوں کے مطابق اس سال 210000 طلبا امتحانات میں شریک ہونے کا امکان ہے جس سے نظام کو مزید شفاف اور میرٹ کی بنیاد پر چاروں صوبوں کی پبلک سیکٹر میڈیکل یونیورسٹیز اور آئی سی ٹی دوبارہ صوبائی نصاب کے مطابق امتحانات کا امتحان دے گی۔ 

ای پیپر دی نیشن