معیاری تعلیم کی عالمی درجہ بندی، اوپن یونیورسٹی پاکستان بھر میں سرفہرست

اسلام آباد(نوائے وقت رپورٹ) ٹائمز ہائر ایجوکیشن نے 2023ء کی رینکنگ جاری کر دی جس میں اوپن یونیورسٹی کو معیاری تعلیم کی عالمی درجہ بندی میں پاکستان بھر میں سرفہرست قرار دیا گیا ہے۔اوپن یونیورسٹی نے عالمی سطح پر 25ویں پوزیشن حاصل کی ہے، مقابلے میں پاکستان کی 66 سرکاری و نجی یونیورسٹیاں اور دنیا بھر کی 1304  یونیورسٹیاں شامل تھیں۔اس موقع پر وائس چانسلر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود نے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی فیکلٹی اور عملے کی انتھک محنت کا نتیجہ ہے، معیار تعلیم برقرار رکھنے کیلئے پوری جانفشانی سے کام کرتے رہیں گے، ٹائمز ہائر ایجوکیشن اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے اہداف کے تحت عالمی درجہ بندی کا تعین کرتا ہے۔اوپن یونیورسٹی پائیدار ترقی کے ہدف نمبر 8 میں 39 جامعات میں دوسرے نمبر پر، پائیدار ترقی کے ہدف نمبر 1 میں 49 جامعات میں تیسرے نمبر پر جبکہ ہدف نمبر 17 میں اوپن یونیورسٹی 72 جامعات میں 5ویں نمبر پر موجود ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...