فیروزوالہ (نامہ نگار) تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقہ کوٹ عبدالمالک کے قریب نوجوان زمان نے اپنے دیگر ساتھیوں کی مدد سے محنت کش کی جواں سالہ بہو (س) کے ساتھ زبردستی زیادتی کی۔ خاتون نے مزاحمت کی تو ملزم کے ساتھی نے چھری کے وار کر کے اسے زخمی کر دیا۔ ملزم فرار ہو گیا۔ فیکٹری ایریا پولیس نے خاتون کی رپورٹ پر ملزموں کے خلاف زیادتی کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی۔ فیصل آباد‘ ڈسکہ اور گجرات میں بھی 3 خواتین نشانہ بن گئیں۔