قصور (نمائندہ نوائے وقت) پھولنگر کے نواح بھگیانہ میں مخالفین نے دیرینہ دشمنی پر گھر میں گھس کر 18سالہ لڑکی کا قتل کر دیا۔ ملزم موقع سے فرار، ورثا کا احتجاج ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق پتوکی تھانہ صدر پھولنگر کے نواحی گاؤں بگھیانہ میں دو گروپوں میں دیرینہ رنجش پر گزشتہ روز جھگڑا ہوا تھا، جس پر ملزم ملک مٹھو نامی شخص نے محمد انور کے گھر گھس کر اس کی نوجوان 18 سالہ بیٹی آمنہ کو فائر مار کر قتل کر دیا۔ واقع کی اطلاع ملتے ہی تھانہ صدر پھولنگر پولیس اور ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ ریسکیو نے لاش کو پوسٹ مارٹم تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پتوکی منتقل کر دیا۔ ورثا نے احتجاج کرتے ہوئے آئی جی پنجاب سے ملزم کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔