قلعہ دیدار سنگھ: شوہر نے غیرت کے نام پر بیوی قتل کر کے گرفتاری دے دی

Jun 05, 2023

قلعہ دیدار سنگھ+ گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) خاوند نے بیوی کو غیرت کے نام پر  قتل کر دیا اور تھانے جا کر گرفتاری دے دی۔ تفصیلات  کے مطابق تھانہ لدھیوالہ وڑائچ کے محلہ اسلام آباد کا رہائشی غلام عباس رات کو ساڑھے تین بجے گھر آیا تو اس کی بیوی تیس سالہ فرزانہ اپنے ہمسائے عمر فاروق کے ساتھ قابل اعتراض حالت میں دیکھ کر اس کو تشدد کا نشانہ بنایا اور گلہ دبا کر قتل کر دیا جبکہ مقتولہ کا آشنا موقع سے فرار ہو گیا۔ بیوی کا قتل کرنے کے بعد ملزم غلام عباس نے تھانہ لدھیوالہ وڑائچ  جا کر پولیس کو گرفتاری دے دی۔

مزیدخبریں