بلدیاتی انتخابات‘ الیکٹورل گروپس کی رجسٹریشن کا شیڈول جاری

Jun 05, 2023

شیخوپورہ+ قصور (نامہ نگار خصوصی‘ نمائندہ نوائے وقت) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب کے بلدیاتی انتخابات پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2022 کے مطابق کروانے کیلئے الیکٹورل گروپس کی رجسٹریشن کے حوالے سے شیڈول جاری کر دیا ہے۔ پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2022 کے مطابق شیخوپورہ کے بالائی درجے ڈسٹرکٹ کو نسل اور زیریں درجے اربن / ویلچ یونین کونسل میں الیکٹورل گروپس کی رجسٹریشن کیلیے مجاز افسران کو مقرر کر دیا گیا ہے۔ الیکٹورل گروپ رجسٹر کروانے والے تمام امید واران مجاز افسران کے پاس اپنی درخواستیں فارم 1 پر 6 تا 12 جون جمع کروا سکیں گے۔ درخواستوں کی جانچ پڑتال کا عمل 19 جون تک مکمل کر لیا جائے گا۔ رجسٹرڈ شدہ الیکٹورل گروپس کی حتمی فہرست 17 جولائی کو جاری کر دی جائے گی۔ بلدیاتی انتخابات پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2022 کے مطابق کروانے کیلئے الیکٹورل گروپس کی رجسٹریشن کے حوالے سے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے ڈسٹرکٹ کونسل شیخوپورہ میں ضلعی الیکشن کمشنر شیخوپورہ عمران ظفر، تحصیل شیخوپورہ میں الیکشن آفیسر شیخوپورہ علی حسنین،  فیروز والا میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر  لوکل گورنمنٹ فیروز والا رانا حسنات، مریدکے میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ مریدکے جام شاہد، شرقپور میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ شرقپور ثناء سلیم اور تحصیل صفدرآباد میں اسسٹنٹ کمشنر صفدر آباد عیوشہ ظفر کو مجاز آفیسر مقرر کیا گیا ہے۔ ضلعی الیکشن کمشنر شیخوپورہ عمران ظفر کا اس سلسلہ میں کہنا ہے کہ آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے والے اپنے گروپس کو رجسٹر کروائیں۔ ڈسٹرکٹ الکیشن کمشنر قصور کے مطابق خواہشمند افراد درخواستیں ڈسٹرکٹ کونسل کیلئے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر قصور آفس اور متعلقہ تحصیل میں تحصیل کے اسسٹنٹ کمشنرز کے دفاتر سے وصول کر کے 12 جون 2023 ء تک اپنے متعلقہ دفاتر میں جمع کروائیں۔

مزیدخبریں