گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )وفاقی وزیر برائے توانائی انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ عمران خان کی قیادت میں بننے والی ملک دشمن جماعت تحریک انصاف قصہ پارینہ بن چکی ہے۔تحریک انصاف کا دور حکومت پاکستان کی تاریخ میں سیاہ ترین دور تھا۔عمرانی ٹولہ میں بیرونی ایجنڈے پر چلتے ہوئے ملکی معیشت اور ترقی کو تباہ کردیا۔عمران خان نے اپنی کرپشن اور لوٹ مار چھپانے کیلئے نوجوان نسل کو گمراہ کیا۔عمران خان کی ایماء پر 9مئی کو قومی تنصیبات اور شہداء کی یادگاروں پر حملے کئے گئے۔ عوام دوست پالیسیوںکے پیش نظر عوام دوست بجٹ ہی پیش کرے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز لیاقت روڈ یوسی 53میں مسلم لیگی رہنما حاجی جمیل احمد بابر کی اہلیہ اور نذیر احمد مغل کی چچی کے انتقال پر اظہار تعزیت و فاتحہ خوانی کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر چیئرمین بی او ڈی گیپکو شعیب بٹ، صدر سوشل میڈیا ہیڈ کاشف صابر خان، لیگی رہنما ناصر محمود کھوکھر،ممبر بی او ڈی گیپکو عاطف صابر خان، میر مقصوداحمد، سٹی سیکرٹری اطلاعات عامر اکرام بٹ، سفیان قیصر بٹ، ذاکر نواب، یاسر اسلم بٹ، میاں محمد علی انصاری، چوہدری راشد گجر، رئیس انصاری، کفیل احمد مغل، خلیفہ عمران قادری ،حافظ کاشف جاویدودیگر بھی موجود تھے۔
عمران نے اپنی کرپشن چھپانے کیلئے نوجوان نسل کو گمراہ کیا: خرم دستگیر
Jun 05, 2023