مہنگائی کا جن بے قابو، دکانداروں کی من مانیاں، شہری پریشان

لاہور( کامرس رپورٹر)لاہور میں سرکاری نرخنامے میں آلو کے نرخ جاری نہیں کئے گئے تاہم دکانداروں نے آلو کی 80سے90روپے فی کلو فروخت جاری رکھی ۔پیاز درجہ اول 65کی بجائے70سے75،پیاز درجہ دوم55کی بجائے60،پیاز درجہ سوم48کی بجائے50سے55،ٹماٹر درجہ اول30کی بجائے40، ٹماٹر درجہ دوم20کی بجائے30، ٹماٹر درجہ سوم20کی بجائے25روپے کلو،لہسن دیسی200کی بجائے240،لہسن چائنہ330کی بجائے380سے400،ادرک تھائی لینڈ440کی بجائے800،کھیرا دیسی64کی بجائے70، کھیرا فارمی74کی بجائے80،میتھی178کی بجائے190سے200،بینگن64کی بجائے75سے 80،بند گوبھی32کی بجائے40سے45،پھول گوبھی120کی بجائے150روپے کلو دستیاب ہے۔پھلوں میں سیب کالا کولو پہاڑی درجہ اول340کی بجائے400سے420روپے،کیلا سپیشل درجن335کی بجائے420سے440،خوبانی سفید اول220کی بجائے270سے280،خوبانی سفید درجہ دوم135کی بجائے170سے180،آڑو درجہ اول 175کی بجائے270سے280،آڑو درجہ دوم115کی بجائے150سے160،آم دوسہری درجہ اول200کی بجائے250سے260، آم دوسہری درجہ دوم145کی بجائے170سے180،آم سہارنی درجہ اول125کی بجائے150روپے کلو فروخت ہوئے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...