راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مائنس پلس فارمولا بھی ناکام ہوگا اس سے مزید عدم استحکام پھیلے گاستمبرستمگرہوگااورکوئی انہونی بھی ہوسکتی ہے20دن اہم ہیں کٹی کٹانکل آئیگاتاحیات نااہل لوگوں کواہل بنانااورپھران سے پارٹی بنانا آسان کام نہیں ہوگا لال حویلی سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ ہماری سیاست کٹی ہوئی پتنگ کی مانند ہے کوئی سمجھ نہیں آرہی کہ گڈی کون لوٹے گا سیاسی مسائل حل نہیں ہوں گیتومعیشت اپنیپاں پرکھڑی نہیں ہوگی50فیصدمہنگائی زیادہ کارخانے بند ایکسپورٹ ترسیلات زرمبادلہ کے ذخائر تیزی سے کم ہورہے ہیں شیخ رشید احمد نے کہا کہ دنیامیں گندم اورLNGکی قیمت100فیصدکم ہوئی لیکن پاکستان میں100فیصدبڑھی ہے معیشت زمین بوس ہو گئی ہے غریب زندہ دفن ہوگیاہے قبرایک ہے اور بندے چار ہیں۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ پی ڈی ایم صرف پھوٹ کا شکار ہی نہیں عوام میں منہ دیکھانے کے قابل بھی نہیں رہی اصل عوام کی نفرت کانشانہ نون لیگ ہے نون کیض سیاست نہ زندوں میں رہی نہ مردوں میں رہی اس نے اپنی سیاسی ناک خودکاٹی ہیاب نوازشریف کیپاکستان آنینہ آنیسے سیاست پر کوئی فرق نہیں پڑیگااب ان کیلیے ریسٹ ازدی بیسٹ ہے.