معاشرے کا بہترین‘ اﷲ‘ رسولؐ کا پسندیدہ طریقہ نکاح ہے: زبیر احمد ظہیر

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) اسلامی جمہوری اتحاد پاکستان کے سربراہ اور مرکزی جماعت اہل حدیث کے امیر علامہ زبیر احمد ظہیر نے کہا ہے کہ محبت کا سب سے بہترین، با عزت، محفوظ اور حقیقی ذریعہ مسنون نکاح ہے۔ نکاح میں ہی اصل سکون اور اطمینان ہے جس کا حصول اور کسی بھی حرام یا ناجائز طریقہ سے ممکن نہیں۔ وہ معروف عالمِ دین مولانا عبد الستار نیازی کے صاحبزادے حافظ محمد مدثر کے نکاح کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ تقریب میں ممتاز عالمِ دین مولانا محمد ناصر مدنی، پروفیسر فیاض احمد سلفی، مولانا محمد اسلم صدیقی اور الحاج  عبد الستار بھی موجود تھے۔ علامہ زبیر احمد ظہیر نے کہا کہ نکاح تمام انبیاء کرام کی سنت اور حکمِ الٰہی ہے۔ مرد اور عورت کی محبت کا سب سے خوبصورت، افضل، بامقصد اور اللّٰہ رسول کا پسندیدہ طریقہ نکاحِ مسنونہ ہے۔ اس لئے اسلام نکاح کو عام کرنا اور برائی کو ختم کرنا چاہتا ہے۔ اسلام نکاح کو آسان اور برائی کو مشکل بنا کر ہزاروں خرابیوں اور بربادیوں سے بچا کر ایک پاکیزہ اور مثالی معاشرہ بنانا چاہتا ہے۔ تمام مسلمان حکمرانوں‘ علماء کرام‘ مشائخ عظام اور ماں باپ کا فرض ہے وہ نوجوان نسل کو زنا‘ اس کی خرابیوں اور بربادیوں سے بچانے کیلئے  نکاحِ مسنونہ کو آسان، سستا، کم خرچ اور فضول خرچیوں سے پاک بنائیں۔ تاکہ معاشرہ ہر طرح کے گناہوں، ظلم و جبر، قتل و غارت دشمنیوں اور ناچاقیوں سے محفوظ رہ سکے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...