جون‘ جولائی اور اگست میں معمول سے کم بارشوں کی پیشگوئی

لاہور( این این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان کے بیشتر مقامات پر جون ،جولائی اور اگست کے دوران معمول سے کم بارشیں متوقع ہیں۔محکمہ موسمیات نے جون، جولائی اور اگست 2023 کا آئوٹ لک رپورٹ جاری کردیا۔ رپورٹ کے مطابق شمالی علاقہ جات کے چند مقامات پر معمول سے کچھ زیادہ بارشیں ہوسکتی ہیں۔ بلوچستان کے ساحلی علاقوں سمیت مغربی حصے میں بھی معمول کے مطابق بارشیں ہوسکتی ہیں۔رپورٹ کے مطابق درجہ حرارت کے بڑھنے سے خیبر پختوانخواہ کے بالائی علاقوں، گلگت بلتستان اور کشمیر میں پہاڑوں کی برف پگھلنے کا عمل بڑھ سکتا ہے، تیز ی سے برف پگھلنے کے باعث دریاں میں پانی کا بہائو زائد رہ سکتا ہے۔رپورٹ کے مطابق اس سیزن میں کم بارشیں اور زائد درجہ حرارت غالب رہ سکتے ہیں ملک کے جنوبی حصے میں خریف کی فصلوں اور سبزیوں کے لئے اضافی آب پاشی کی ضرورت ہوسکتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...