لاہور (این این آئی) وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں بیرون ملک بے نامی اثاثے ظاہر کرنے کی سہولت دئیے جانے کا امکان ہے۔ ایف بی آر کے ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ آئندہ بجٹ میں خریدے گئے اثاثے انکم ٹیکس گوشوارے میں ظاہر کرنا لازمی ہو گا جبکہ نئی پراپرٹی چھپانے پر کیپٹل گین نہ دینے کی تجویز ہے۔ بجٹ میں نئی پراپرٹی ایک سال کے اندر ویلتھ سٹیٹمنٹ میں درج کرنا ہوگی۔ آئندہ بجٹ میں رئیل اسٹیٹ کے لین دین کو دستاویزی بنانے کے لئے سخت شرائط کی تیاری کی جا رہی ہے۔ بجٹ نئی پراپرٹی خرید کر چھپانے والوں کو کیپٹل گین کا حق نہیں دیا جائے گا۔ اس سے قبل پراپرٹی تین سال تک چھپانے پر بھی کیپٹل گین دیا جاتا تھا۔
بجٹ میں بیرون ملک بے نامی اثاثے ظاہر کرنے کی سہولت دینے کا امکان
Jun 05, 2023