بجٹ :وزارت صحت کے اڑتیس منصوبے شامل، دیگر کیلئے بارہ ارب روپے مختص

Jun 05, 2023

اسلام آباد(رپورٹ:رانا فرحان اسلم)آئندہ مالی سال کے بجٹ میں وزارت صحت کے اڑتیس منصوبے شامل دیگر منصوبوں کے لیے ابتدائی طور پر بارہ ارب روپے کی زائد رقم مختص کی گئی ہے دستیاب دستاویزات کے مطابق مالی بجٹ 2023-2024میں وزارت صحت نے اڑتیس منصوبوں کے لیے بجٹ مانگ لیابجٹ دستاویز کے مطابق وزارت قومی صحت کیلئے ابتدائی طور پر بارہ ارب روپے سے زائد کے پروگرام اور منصوبے شامل ہیں وزیراعظم کا صحت سہولت کارڈ سکیم کو نئے بجٹ میں شامل کر کے ،ابتدائی طورپردوارب انتیس کروڑروپے مختص کیے ہیںپمز میں دو سوبیڈ پر مشتمل ایکسیڈنٹ اینڈ ایمرجنسی سینٹر کیلئے ایک ارب بیس کروڑ روپے مختص کیے گئے دستاویز کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں جناح ہسپتال کے قیام کیلئے دو ارب روپے کے ترقیاتی فنڈز کینسر ہسپتال کے قیام کیلئے پچاس کروڑ روپے شیخ زید پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ لاہورمیں ریڈیالوجی ہسپتال کی اپ گریڈیشن کیلئے پینتیس کروڑ متعدی امراض کی تشخیص کیلئے لیبارٹری کے قیام کا نیا منصوبہ بجٹ میں شامل، تیس کروڑ روپے مختص کیے ہیں نئے مالی بجٹ میں وزیراعظم کا ہیپاٹائٹس سی پروگرام بھی بجٹ کا حصہ بنا دیا گیاپچاس کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں خیرپور میں بیالوجکس اینڈ کینسر ریسرچ اینڈ ٹریٹمنٹ سینٹر کے قیام کا منصوبہ بھی بجٹ کا حصہ بنادیاگیاپیرعبدالقادر شاہ جیلانی انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں قائم اس سینٹر کیلئے پچاس کروڑ روپے مختص محکمہ صحت اسلام آباد میں قائم ڈرگ کنڑول سیکشن کو مضبوط کرنے کا منصوبہ بھی بجٹ کاحصہ بنا دیاگیا پندرہ کروڑ کے منصوبے کا مقصد اسلام آباد کے رہائشیوں کو معیاری اور محفوظ ادویات کی فراہمی ہے آبادی بارے نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کیلئے تیس کروڑ روپے تاہم آزاد کشمیر، اسلام آباد اور گلگت بلتستان کے غریب کینسر مریضوں کے علاج کا پروگرام بھی بجٹ کا حصہ بنایا گیا بجٹ میں آئندہ مالی سال کے لئے پروگرام کیلئے پانچ کروڑ روپے کے فنڈز مختص کرنے کی منظوری دیدی گئی ہے 

مزیدخبریں