عدالتی کارروائی میڈیاپرچلانےپرپابندی

اسلام آبادہائیکورٹ نے عدالتی کارروائی میڈیاپرچلانےپرپابندی لگادی، عدالت نے شہزاد اکبرکے بھائی مراد اکبرکی بازیابی سے متعلق درخواست کی سماعت میں حکم جاری کیا کہ کیس کا صرف تحریری حکم چلےگا۔سابق مشیر برائے احتساب مرزا شہزاد اکبر کے بھائی مراد اکبرکی بازیابی کی درخواست پرسماعت جسٹس محسن اختر کیانی نے کی۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل،سیکرٹری داخلہ اورآئی جی اسلام آبادپیش ہوئے، دوران سماعت عدالتی کارروائی میڈیا پر چلانے پر پابندی عائد کرتے ہوئے عدالت نے کہا کہ کیس کا صرف تحریری حکم چلے گا۔اس سے قبل 31 مئی کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے سماعت کا دو صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کیاتھا۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے دو صفحات کا حکم نامہ جاری کیا ، حکم نامے میں کہا گیا کہ وزارت دفاع ، وزارات داخلہ اور ڈی آئی جی آپریشنز نے بتایا کہ رینجرز، سی ٹی ڈی اور پولیس نے مراد اکبر کو نہیں اٹھایا، بادی النظر میں یہ سامنے آیا ہے کہ اسلام آباد میں ایک منظم گینگ متحرک ہے۔ جو سکیورٹی اداروں کی وردیاں پہن کر کرمنل کارروائیوں میں ملوث ہے۔حکم نامے میں مزید کہا گیا کہ ایسی کارروائیوں سے نمٹنا سیکیورٹی اداروں کی ذمہ داری ہے۔ عدالت نےسیکرٹری داخلہ ، ڈی جی رینجرز اور آئی جی اسلام آباد کو  5 جون کو   ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے کہا تھاکہ جعل سازوں کے خلاف الگ سے مقدمہ درج کرکے کاپی عدالت میں جمع کرائیں۔

ای پیپر دی نیشن