جناح ہائوس لاہور میں ایک اور ملزم کا اعترافی بیان سامنے آ گیا ۔

جناح ہائوس لاہور میں توڑ پھوڑ میں شامل ایک اور ملزم کا اعترافی بیان سامنے آ گیا ۔جناح ہائوس لاہور حملے میں ملوث علی رضا اوکاڑہ سے آیا تھا جو کہ اب قانون کی گرفت میں آچکا ہے۔اپنے اعترافی بیان میں جناح ہائوس پر جلائو گھیرائو میں ملوث ملزم علی رضا نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین کی تقاریر فوج دشمنی کا سبب بنیں۔علی رضا نے کہا ہے کہ 9 مئی کو طے شدہ پلان کے مطابق لاہور کور کمانڈر ہائوس پر جلا ئوگھیرا ئوکا حصہ بنے۔جناح ہائوس پر حملے میں ملوث ملزم نے کہا ہے کہ منصوبہ زمان پارک میں پی ٹی آئی کی زیرِ قیادت طے کیا گیا تھا۔علی رضا نے انکشاف کیا کہ منصوبے میں حسان نیازی، یاسمین راشد، اعجاز چوہدری وغیرہ شامل تھے۔علی رضا نے کہا کہ یہ سب چیئرمین پی ٹی آئی کی فوج مخالف تقاریر کا نتیجہ ہے، تقاریر سے متاثر ہو کر ہم نے یہ سب کیا اور جلائو گھیرائو کا حصہ بنے۔

ای پیپر دی نیشن