ایئرویز نے اپنی پروازوں میں فرسٹ کلاس ختم کرنے کا اعلان کر دیا

دنیا کی بہترین فضائی کمپنی کا ایوارڈ جیتنے والی قطر ایئرویز نے اپنی پروازوں میں فرسٹ کلاس ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق قطر ایئرویز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اکبر البکر کا کہنا ہے کہ ایئرویز کی لگژری فرسٹ کلاس سیٹوں میں سرمایہ کاری کا کوئی جواز نہیں ہے، کیونکہ بزنس کلاس میں بھی ویسی ہی آسائشیں دی جا رہی ہیں۔

ایک خصوصی انٹرویو میں اکبر البکر نے اپنی بات کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ”مجھے پروازوں میں بیک وقت ایک جیسی دو کلاسز میں سرمایہ کاری کی وجہ سمجھ نہیں آتی۔ جب بزنس کلاس میں وہی سہولیات دی جا رہی ہیں تو فرسٹ کلاس کس لیے قائم رکھی جائے؟“

انہوں نے کہا کہ ”مستقبل قطر ایئرویز کی بزنس کلاس کا ہے، جو کیو سوٹ کے نام سے جانی جاتی ہے۔“ رپورٹ کے مطابق قطر ایئرویز کی طرف سے کیے گئے اس اعلان سے ایوی ایشن انڈسٹری میں ایک ہلچل مچ گئی ہے۔ فضائی کمپنی کی طرف سے اپنے ’اے 380ایس‘ طیاروں کو ریٹائر کرنے کی منصوبہ بندی بھی کی جا رہی ہے، جن میں تاحال فرسٹ کلاس موجود ہے۔ ان کی جگہ نئے بوئنگ 777ایکس طیارے قطر ائےرویز کے فضائی بیڑے میں شامل کیے جائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن