شادی کی رات دل کا دورہ پڑنے سے نوبیاہتا جوڑے کی موت

شادی کا دن دولہا دلہن کےلیے انتہائی خوشی کا دن ہوتا ہے، لیکن بھارت میں شادی کا دن ہی نوبیاہتا جوڑے کی زندگی کا آخری دن بن گیا۔ 

بھارتی میڈیا کی رپورٹس ریاست اترپردیش کے شہر باہرائچ میں دولہا اور دلہن شادی کے اگلے ہی روز اپنے کمرے میں مردہ حالت میں پائے گئے۔ 

رپورٹس میں بتایا کہ 24 سالہ پرتاپ یادیو کی 22 سالہ پشپا یادیو سے ہوئی۔ دونوں شادی کی تقریبات کے بعد گھر پہنچے، جہاں دیگر روایتی رسومات بھی ہوئیں۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق دولہا دلہن رات کو سونے کے بعد صبح اپنے کمرے میں مردہ حالت میں پائے گئے۔ 

کمرے کا جائزہ لینے کےلیے فارنزک ٹیم کو بلایا گیا اور موت کی وجہ جاننے کی کوشش کی گئی۔

تاہم علاقے کے سپرنٹنڈنٹ پولیس پرشانت ورما کا کہنا تھا کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق دونوں کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی۔ 

حکام کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان دونوں کی کوئی میڈیکل ہسٹری موجود نہیں، نہ ہی دونوں کے جسم پر کسی طرح کے زخموں کے نشان تھے

ای پیپر دی نیشن