لاہور(خبرنگار)لاہور ہائیکورٹ جسٹس عابد عزیز شیخ نے خالد حسین کی سرکاری ہسپتال کے ہومیو پیتھک ڈسپنسر کی اپ گریڈیشن نہ کرنے کیخلاف درخواست پر سماعت کی ،عدالت نے درخواست سیکرٹری صحت کو بھجواتے ہوئے کو درخواست پر تین ماہ میںقانون کے مطابق فیصلہ کرنے کا حکم دیدیا ۔درخواست گزار نے موقف اپنایا ہے کہ درخواست گزار حافظ آباد میں بطور ہومیو پیتھک ڈسپنسر فرائض انجام دے رہا ہے درخواست گزار کی جاب کو قانون کے مطابق اپ گریڈ نہیں کیا جارہا۔
ہائیکورٹ :سرکاری ہسپتال کے ہومیو پیتھک ڈسپنسر کی اپ گریڈیشن‘سیکرٹری صحت کو 3ماہ میں فیصلہ کرنے کا ٰحکم
Jun 05, 2024