ہم سب کا مقصد تلور کے شکار کو روکنا ہے:ہائیکورٹ 

 لاہور(خبرنگار)لاہور ہائیکورٹ،جسٹس عابد عزیز شیخ نے تلور کے شکار کیخلاف پالیسی بنانے کیلئے دائر درخواست پر سماعت کی ۔ چیئرمین تلور کمیشن ڈاکٹر پرویز حسن عدالت میں پیش ہوئے ،ڈاکٹر پرویز حسن نے محکمہ وائلڈ لائف کی بنائی گئی پالیسی سے اختلاف کرتے ہوئے کہا کہ یہ پالیسی تلور کے شکار کو سپورٹ کرنے کیلئے بنائی گئی ہے،عدالتی حکم پر تلور کے شکار سے متعلق سفارشات بنا کر دیں،محکمہ وائلڈ لائف نے محنت سے بنائی گئی سفارشات کو نظر انداز کیا،عدالت نے چیئرمین کمیشن کی مشاورت سے پالیسی بنانے کی ہدایت کر دی جسٹس عابدعزیز شیخ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہم سب کا مقصد تلور کے شکار کو روکنا ہے،عدالت نے سرکاری وکیل کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ آپ بھی پالیسی کو اسی انداز میں بنائیں، عدالت نے آئندہ سماعت پر نظر ثانی شدہ پالیسی پیش کرنے کی ہدایت کر دی ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...