لاہور(نامہ نگار)ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود کی صدارت میں انویسٹی گیشن ہیڈکوارٹرز میں تبدیلی تفتیش بورڈ کا انعقاد کیا گیا۔تبدیلی تفتیش فرسٹ بورڈ میں ڈویژنل ایس پیز نے شرکت کی۔تبدیلی تفتیش بورڈ میں قتل، اقدام قتل، اغواء، دھوکہ دہی، امانت میں خیانت، ڈکیتی اور چیک ڈس آنر کے 37 مقدمات زیر بحث آئے۔بورڈ میں تفتیشی افسران اور فریقین نے اپنے اپنے موقف سے افسران کو آگاہ کیا۔
انویسٹی گیشن ہیڈکوارٹرز میں تبدیلی تفتیش بورڈ کا انعقاد
Jun 05, 2024