لاہور(نامہ نگار)سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر نے ڈویژنل ایس پیز سے میٹنگ کی۔ ایس پی کینٹ سہیل فاضل، ایس پی سٹی شہزاد خان، ایس پی ملک اکرام نے شرکت کی۔میٹنگ میں ٹریفک مسائل، کنجشنز پوائنٹس، انفورسمنٹ اور پبلک ہیلپ کو زیر بحث لایا گیا۔سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر کا ٹریفک کی روانی کے حوالے سے افسران کو منظم ٹریفک کیلئے زیرو ٹالرنسی پالیسی اپنانے کا حکم دیا گیا۔ سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر کا شدید گرمی کے پیش نظر وارڈنز کی ویلفیئر کیلئے احسن اقدام کیا گیا آج سے وارڈنز کو دن میں 7 گھنٹے ڈیوٹی جبکہ مہینے میں 5 چھٹیاں ملیں گی۔سی ٹی او لاہور کی گیس سلنڈرز کیخلاف موثر کارروائی کی ہدایت بھی کی۔سی ٹی او لا ہو ر عما رہ اطہر نے کہا کہ تجاوزات،رانگ پارکنگ،ون وے ٹریفک اور لین لائن پر سختی سے عملدرآمد کروانے کا حکم دیا۔بے ہنگم ٹریفک، تجاوزات اور رانگ پارکنگ کی صورت میں متعلقہ آفیسر ذمہ دار ہوگا۔ہم نے شہریوں کیلئے زیادہ سے زیادہ آسانیاں پیدا کرنی ہیں۔ ٹیپا اور دیگر الائیڈ محکموں سے ملکر غیر ضروری کٹس کو بند اور سائن بورڈز آویزاں کئے جائیں۔بغیر لائسنس،بغیر ہیلمٹ ،ون وے اور دھواں چھوڑتی ناکارہ اور بغیر فٹنس سرٹیفکیٹس گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم دیا۔
ٹریفک وارڈنز کی 7گھنٹے ڈیوٹی ‘مہینے میں 5چھٹیاں ملیں گی : سی ٹی او
Jun 05, 2024