محمد عامر کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا ریکارڈ بنانے کیلئے ایک میڈ ان اوور درکار

لاہور(سپورٹس رپورٹر)قومی ٹیم کے فاسٹ بائولر محمد عامر نے ٹی20ورلڈکپ میں سابق بھارتی سپنر ہربھجن سنگھ کے ریکارڈ پر نظریں ، وہ سابق بھارتی سپنر کے سب سے زیادہ میگا ایونٹ کی تاریخ میں میڈن اوورز کرانے کا ریکارڈ برابر کرسکتے ہیں۔فاسٹ بائولر 4سال کے طویل عرصے بعد قومی ٹیم میں واپس آئے ہیں، وہ سال 2009میں ورلڈکپ جیتنے والی قومی ٹیم کے رکن تھے۔عامر نے 2009فائنل میں سری لنکا کیخلاف، 2010کے گروپ میچ میں آسٹریلیا کیخلاف اور 2016میں بھارت کیخلاف ٹی20ورلڈکپ ایڈیشنز میں میڈن اوورز کروائے تھے۔ ہربھجن سنگھ ورلڈکپ کی 18اننگز میں 4میڈن اوور کروا کر ٹاپ پوزیشن پر قابض ہیں، انکے بعد فہرست میں دوسرا نمبر سری لنکا کے دلہارا فرنینڈو کا ہے جنہوں نے 5اننگز میں 3، رنگانہ ہیراتھ نے 10اننگز میں 3 جبکہ محمد عامر نے 17اننگز میں 3میڈن اوور کروائے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن