لو سکورنگ کے باعث نیویارک سٹیڈیم کی پچ تنقید کی زد میں

لاہور(سپورٹس رپورٹر)آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں لو سکورنگ کے باعث نیویارک سٹیڈیم کی ڈراپ ان پچ تنقید کی زد میں ہے۔ گزشتہ روز جنوبی افریقہ اور سری لنکا کا میچ نیو یارک میں لو اسکورنگ کا شکار رہا جہاں سری لنکن ٹیم 77رنز پر آوٹ ہوئی اور میچ میں مجموعی طور 14وکٹیں گریں۔ لو سکورنگ اور بیٹرز کیلئے پچ میں کچھ نہ ہونے پر ڈراپ ان پچ کو تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔جنوبی افریقہ کے سابق کپتان فاف ڈوپلیسی نے پچ کو سپائسی قرار دیا جبکہ کمنٹیٹر ہارشا بھوگلے کا کہنا تھا کہ لوسکورنگ پچ نئی جگہ پر ہونے والی کرکٹ کیلئے بہترین اضافہ نہیں۔ سابق بھارتی کرکٹر سنجے منجریکر نے کہا کہ میرا نہیں خیال یہ ٹی ٹونٹی کرکٹ کیلئے اچھی پچ تھی، بیٹ اور بال کیلئے ایک متوازن پچ ہونی چاہیے مگر نیویارک کی پچ بائولرزکیلئے بہت زیادہ مددگار تھی۔ جنوبی افریقی ٹیم کے کپتان ایڈن مارکرم نے کہا کہ یہ ایک ٹف وکٹ تھی، ہم خوش قسمت ہیں کہ ہمارے دو میچز یہاں ہیں اور ہمیں اب پچ کا اندازہ ہو گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن