لاہور(نیوز رپورٹر)جنرل ہسپتال میں مریضوں کی سہولت کیلئے مخیر شخص نے 20 سٹریچر اور 20 نئی وہیل چیئرز عطیہ کیں اور اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی اپیل کی ہے۔ایم ایس ڈاکٹر فریاد حسین نے شکریے کیساتھ سٹریچرز اور وہیل چیئرز وصول کیں۔پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹیٹیوٹ پروفیسر ڈاکٹر الفرید ظفر نے اظہار تشکر کرتے کہا جنرل ہسپتال میں پنجاب بھرسے لوگ علاج معالجے کیلئے آتے ہیں اس مخیر شخص نے مریضوں کو وارڈ تک پہنچانے کیلئے سپورٹنگ سٹاف فراہم کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی ہے۔ ایسے صاحب ثروت افراد کی فراخ دلی ہمارے لئے بڑی حوصلہ افزا ہے۔
مخیر شخص کی جانب سے جنرل ہسپتال لاہور کیلئے سٹریچرز اور وہیل چیئرز کا عطیہ
Jun 05, 2024