برلن(نیٹ نیوز) جرمن وزیر داخلہ نے کہا ہے ان افغان تارکین وطن کو ملک بدر کرنے پر غور کیا جا رہا ہے جو سکیورٹی کے لیے خطرہ ہیں۔ وزیر نے کہا وہ کئی مہینوں سے اس معاملے پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں اور جلد از جلد فیصلہ کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔ وزیر داخلہ نینسی فیزر نے صحافیوں کو بتایا میرے لیے یہ واضح ہے جو لوگ جرمنی کی سلامتی کے لیے ممکنہ خطرہ ہیں، انہیں فوری طور پر ملک بدر کیا جانا چاہیے، اس میں افغانستان اور شام میں لوگوں کو بھیجنا بھی شامل ہے۔ انہوں نے کہا میں اس بات پر بھی پوری طرح اٹل ہوں جرمنی کے سکیورٹی کے مفادات واضح طور پر متاثر ہونے والوں کے مفادات سے زیادہ ہیں، انہوں نے مزید کہا حکومت پہلے ہی دوسرے ممالک میں ملک بدری کو تیز کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔