مولانا عصمت اللہ پارٹی کا سرمایہ تھے‘خدمات یاد رکھیں جائیں گی:مولانا فضل الرحمن 

لاہور (خصوصی نامہ نگار)جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے جے یو آئی بلوچستان کے مرکزی سرپرست  مولانا عصمت اللہ کے انتقال پر گھرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے  کہاہے کہ حضرت کی وفات ملک بھر اور خصوصا صوبہ بلوچستان کیلئے  بڑا نقصان ہے۔ مرحوم  مولانا عصمت اللہ شفیع دوست اور پارٹی کا سرمایہ تھے‘مرحوم کی  جماعتی، تحریکی،تدریسی، سیاسی اور علمی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھاجائے گا۔ مولانا فضل الرحمان نے دعا کی کہ اللہ کریم انکے   درجات بلند کرے اور انکے  اہل خانہ اور جماعتی کارکنوں کو صبر جمیل عطا  فرمائے۔جے یوآئی کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری نے بھی مولانا عصمت اللہ کے انتقال پر  دکھ کا اظہار کرتے  کہاکہ مرحوم  تمام عمر دین کے پیغام کو جے یوآئی کے پلیٹ فارم سے عام کر نے میں مصروف رہے ۔ دکھ کی اس گھڑی میں جے یوآئی مرحوم کے خاندان تلامذہ کے غم میں برابر  شریک ہے۔جے یوآئی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمد امجد خان نے   افسوس کا اظہار کرتے  کہا  کہ مرحوم علالت بڑھاپے  کے باوجود جمعیت کی سرپرستی فرماتے رہے۔جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنما مولانا حافظ حمداللہ نے کہاکہ مولانا  عصمت اللہ کی رحلت سے جمعیت علماء اسلام ایک عظیم رہنماسے محروم ہوگئی ۔ جے یو آئی کے دیگر رہنمائوں نے بھی اظہار افسوس کے ساتھ نے مرحوم کی درجات کی بلندکیلئے دعاکی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...