فرح شہزادی کے بچوں کا نام ای سی ایل سے نہ نکالنے پر سیکرٹری داخلہ سمیت دیگر کو نوٹس 

لاہور (خبر نگار) سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی دوست فرح شہزادی کے بچوں کا نام ای سی ایل نہ نکالنے کا معاملہ، لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی سیکرٹری داخلہ سمیت دیگر کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے عدالت نے سیکرٹری داخلہ سمیت دیگر کو نوٹس جاری کر دیئے۔ جسٹس چوہدری محمد اقبال کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے فراز اقبال اور ایمان اقبال کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزارنے موقف اپنایا ہے کہ عدالت نے سیکرٹری داخلہ کو درخواست گزاروں کے نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیا۔ سیکرٹری داخلہ نے عدالتی حکم کے باوجود نام ای سی ایل سے نہیں نکالے، نام ای سی ایل سے نہ نکالنے سے درخواست گزاروں کی تعلیم متاثر ہو رہی ہے۔ درخواست گزاروں کے خلاف کوئی کریمنل کیس درج نہیں ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت سیکرٹری داخلہ سمیت دیگر کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کرے۔ 

ای پیپر دی نیشن