شفیق آباد‘ڈاکو کی گرفتار ی کیلئے چھاپہ پر خواتین کااہلکاروں پر تشدد‘وردیا ں پھاڑدیں 

لاہور(نامہ نگار)شفیق آبادمیں ڈاکو کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارنا پولیس کو مہنگا پڑگیا۔مالی پورہ میں چھاپے کے دوران خواتین نے پولیس اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالااور پولیس اہلکاروں کی وردیاں پھاڑ دیں۔واقعہ کی موبائل ویڈیو سامنے آگئی ہے پولیس کے مطابق ڈکیتی کے ملزم مظہر کی گرفتاری کیلئے چھاپہ ماراگیا تھا۔پولیس اہلکاروں پر تشدد میں ملوث خواتین سمیت بارہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا ۔ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن