مظفرآباد (نامہ نگار)مجلس علماء آزاد جموں و کشمیر کے زیر اہتمام کشمیر قومی یکجہتی کا نفر نس مظفرآباد کے نجی ہوٹل میں منعقد ہوئی۔ کا نفرنس کے مہمان خصوصی چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان مولاناسید محمدعبد الخبیر آزاد اور مہمان گرامی چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل مفتی محمد راغب حسین نعیمی تھے۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا سید محمد عبد الخبیر آزاد نے کہا پاکستان اسلام اور کلمہ طیبہ کی بنیاد پر حاصل کیا گیا اور کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔آزاد کشمیر کا امن پاکستان کا امن ہے۔ملک دشمن طاقتیں خصوصاً ہندستان آزاد کشمیر میں انتشار اور عدم استحکام اور مذہبی فسادات کروا کر قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانا چاہتا ہے۔ علماء کرام منبر ومحراب کے ذریعے مذہبی ہم آہنگی قومی یکجہتی اور وحدت کو پیدا کرنے کیلئے اپناموثر کردار ادا کریں۔ کانفرنس کے آخر میں ملکی سلامتی، ترقی و خوشحالی، عالم اسلام کے اتحاد، حرمین شریفین کے تحفظ مقبوضہ کشمیر اور غزہ و فلسطین کی آزادی کیلئے خصوصی دعابھی کی گئی۔
کشمیر شہ رگ ،آزاد کشمیر کا امن پاکستان کا امن :عبد الخبیر آزاد
Jun 05, 2024